نیہا ککڑ نے باتھ روم سے تصاویر شیئر کردیں، شوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

نیہا ککڑ نے باتھ روم سے تصاویر شیئر کردیں، شوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا
سورس: فائل فوٹو

ممبئی  : بالی ووڈ کی دنیا میں اپنی آواز سے لوگوں کے دل جیتنے والی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ اکثر کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں ۔  کم عرصے میں بڑے گلوکاروں میں  جگہ بنانے والی نیہا ککڑ اپنی گلوکاری کے علاوہ اپنے حسن سے بھی سنسنی پھیلاتی رہتی ہیں ۔ اس مرتبہ نیہا نے اپنی ایسی تصویریں شیئر کی ہیں ، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا ہے ۔ 

 

بھارتی میڈیا کے مطابق نیہا ککڑ نے اپنے آفیشیل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں وہ باتھ روم میں نظر آرہی ہیں ۔  باتھ ٹب میں باتھ روب پہن کر نیہا کافی ہاٹ لگ رہی ہیں ۔ نیہا کی ان تصاویر پر لوگ کافی رد عمل ظاہر کررہے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے نیہا ککڑ نے کیپشن میں لکھا : غسل کرچکی ہوں ، اب دن کی مثبت شروعات کی جائے ۔ نیہا  نے سال 2008 میں میت بردرس کے ذریعہ کمپوزڈ ایلبم نیہا دی راک اسٹار سے اپنے گانے کی شروعات کی تھی ۔