سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ

Gold Rate in Pakistan

لاہور:سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی 500 روپے اضافے کے ساتھ مزید مہنگا ہو گیا ،نئی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار تک پہنچ گئی ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11 امریکی ڈالر کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 787 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد،پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 9 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونےکی طرح دس گرام کی قدر 429 روپے اضافے کے بعد 93450 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا جس کے بعد قیمتیں بالترتیب 1410 روپے اور 1208.84 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔