پریانکا چوپڑا اور ویرات کوہلی کی خبر نے سب کو حیران کر دیا

Prayanaka Chopra,Virat kholi,instagram

ممبئی :بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا انسٹا گرام کی ایک اشتہار ی پوسٹ کے کتنے پیسے چارج کرتی ہیں جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے ۔

انسٹا گرام کی طرف سے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ میں پوری دنیا کے معروف انسٹاگرامر کی تفصیلات جاری کی گئیں جس میں سب سے حیران کن بات یہ تھی کہ پریانکا چوپڑا انسٹاگرام میں ایک اشہتاری پوسٹ کیلئے 3کروڑ بھارتی وصول کر تی ہیں ۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ویرات کوہلی وہ دو بھارتی شخصیات ہیں جو سالانہ انسٹاگرام رچ لسٹ کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔انسٹاگرام پر 6 کروڑ 40 لاکھ فالوورز کے ساتھ پریانکا انسٹاگرام ایپ پر اپنی ہر تشہیری پوسٹ کیلئے 4 لاکھ 3 ہزار امریکی ڈالر وصول کرتی ہیں۔

4 لاکھ 3 ہزار امریکی ڈالر بھارتی روپوں میں 3 کروڑ جبکہ پاکستانی کرنسی میں 6 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

 انسٹاگرام رچ لسٹ میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 308 ملین فالوورز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں اور وہ انسٹاگرام پر ایک  تشہیری پوسٹ کے تقریباً 11 کروڑ بھارتی روپے وصول کرتے ہیں۔