کمرشل کے بعد گھریلو صارفین پر بجلی بم گرا دیا گیا 

Nepra Electricity Pakistan

اسلام آباد:نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ،اعلامیے مطابق گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ 8 پیسے اور کمرشل صارفین کیلئے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی ۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اکتوبر 2021 سے لاگو ہو گا، اس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ ایک سال تک لاگو رہے گی،اعلامیے کے مطابق فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین،لائف لائن اور 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر نہیں ہو گا۔

خیال رہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے مالی سال 2020۔21 کی پہلی اوردوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئےدر خواستیں دی تھیں۔