کورونا کی چھٹی لہر، این سی او سی نے نئےایس او پیز جاری کر دئیے

کورونا کی چھٹی لہر، این سی او سی نے نئےایس او پیز جاری کر دئیے

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر میں تیزی آنے کے بعد  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے  نئے ایس او پیز جاری کر دئیے ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق  این سی او سی کی جانب سے جاری کیے گئے نئے ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے طریقہ کار پر سختی سے عمل کیا جائے، دفاتر سمیت ہر جگہ بیٹھنے کے دوران سماجی فاصلہ رکھا جائے، عبادت، نمازوں کے دوران بھی سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ دفاتر کے داخلی راستوں اور واش رومز میں ہینڈ سینٹائزرز موجود ہونے چاہئیں، تمام دفاتر، عمارتوں کے داخلی راستوں پر لوگوں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے اور کورونا وائرس کی علامات رکھنے والوں کو دفاتر، عمارتوں میں داخل نہ ہونے دیا جائے جبکہ نزلہ، زکام، سانس لینے میں مشکل کی صورت میں کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کروائے جائیں۔

مصنف کے بارے میں