اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پٹرول کی قیمتیں مہنگی کرنے پر مسلم لیگ ن کے اندر سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ ہیں ۔ مفتاح اسماعیل نے مشکل حالات میں بہتر کردار ادا کیا ۔مفتاح اسماعیل وزیراعظم شہباز شریف کی ٹیم کا ایک اہم حصہ ہیں ۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات کیلئےوزیر خزانہ کو پارٹی کےاندرسے بھی تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔