انسان زندگی میں کتنی باتیں راز رکھتا ہے، ماہرین نے بتا دیا

کولمبیا:کہتے ہیں دنیا میں ہر انسان کے کچھ راز ہوتے ہیں جنہیں وہ کبھی کو نہیں بتا تا پر ماہرین نے اب ان رازوں کی تعداد بھی بتا دی ہے ، جی ہاں، کولمبیا بزنس سکول کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ہر انسان اپنی پوری زندگی میں اوسطاً 13 باتیں ساری دنیا سے چھپاتا ہے، جبکہ ان میں سے 5 راز اس قدر خفیہ ہوتے ہیں کہ ان کا تذکرہ وہ کسی سے بھی نہیں کرتا، البتہ 8 باتیں وہ اپنے قریب ترین دوستوں ہی کو بتاتا ہے، یعنی انہیں اپنا رازدار بنا لیتا ہے۔

انسان زندگی میں کتنی باتیں راز رکھتا ہے، ماہرین نے بتا دیا

کولمبیا:کہتے ہیں دنیا میں ہر انسان کے کچھ راز ہوتے ہیں جنہیں وہ کبھی کسی  کو نہیں بتا تا پر ماہرین نے اب ان رازوں کی تعداد بھی بتا دی ہے ، جی ہاں، کولمبیا بزنس سکول کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ہر انسان اپنی پوری زندگی میں اوسطاً 13 باتیں ساری دنیا سے چھپاتا ہے، جبکہ ان میں سے 5 راز اس قدر خفیہ ہوتے ہیں کہ ان کا تذکرہ وہ کسی سے بھی نہیں کرتا، البتہ 8 باتیں وہ اپنے قریب ترین دوستوں ہی کو بتاتا ہے، یعنی انہیں اپنا رازدار بنا لیتا ہے۔
اس تحقیق کیلئے ماہرین نفسیات نے 2000 سے زائد رضا کاروں پر مطالعہ شروع کیا جس میں ایک طرف ان سے مختلف سوالنامے پ±ر کروائے گئے جبکہ دوسری جانب گزشتہ چند برسوں میں ان کے انفرادی رازوں کے حوالے سے ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ تقریباً دو سال تک جاری رہنے والے جائزے کے بعد معلوم ہوا کہ جس شخص نے اپنی ذات سے متعلق جتنی باتیں راز رکھی ہوئی تھیں اس پر مسلسل نفسیاتی دباو¿ بھی اتنا ہی زیادہ تھا جس کے نتیجے میں وہ خود کو اسی قدر بوجھل اور تھکا ہوا محسوس کرتا تھا۔ جو لوگ اپنے متعلق جتنے زیادہ راز لیے پھرتے ہیں، وہ راستے بھی بڑی جلدی بھول جاتے ہیں اور ان کی یادداشت بھی اکثر متاثر رہتی ہے۔
اس مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کسی راز کو چھپائے رکھنے کا تعلق اس بات سے نہیں ہوتا کہ وہ کس قدر اہم اور بڑا ہے بلکہ اس چیز کا فیصلہ انسان خود کرتا ہے کہ کون سا راز اس کے لیے زیادہ بڑا ہے اور کون سا کم اہم یا معمولی ہے۔ یعنی بعض مرتبہ اپنی زندگی کی ایک معمولی حقیقت چھپانا کسی انسان کے لیے پہاڑ اٹھانے کے مترادف ہو جاتا ہے جبکہ اس سے کہیں زیادہ اہم رازوں کو وہ بڑی آسانی سے اور اپنے اعصاب پر زیادہ دباو¿ محسوس کیے بغیر ہی چھپا لیتا ہے۔