امریکی صدرٹرمپ نے پیرس موسمیاتی معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا اعلان کر دیا

 امریکی صدرٹرمپ نے پیرس موسمیاتی معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن : امریکا پیرس موسمیاتی معاہدے سے دستبردار ہوگیا ۔ امریکی صدرٹرمپ نےپیرس موسمیاتی معاہدےسےپیچھےہٹنےکااعلان کردیا ۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکاآج سےپیرس معاہدےکی تمام غیرپابندشقوں پرعملدرآمد روک دیگا.
معاہدہ امریکی معیشت سے ناانصافی ہے . معاہدے سے دستبردارہونا امریکا کے مفاد میں ہے ،امریکی صدر کاکہنا ہے کہ دستبرداری سے امریکا میں مزید ملازمتوں کے مواقع پیداہ ہونگے .وائٹ ہاؤس نے اس معاہدے کے متعلق بتایا کہ یہ معاہد ہ سابق صدر باراک اوبامہ نے ''مایوسی'' میں کیا تھا ۔ ٹرمپ الیکشن میں یہ سلوگن استعمال کرتا رہا کہ سب سے پہلے امریکہ  اور آج بھی جب معاہدہ ختم کیا ہے تو اس نے کہا کہ "میں پٹسبرگ نہ پیرس کے شہریوں کی نمائندگی کے لئے منتخب کیا گیا تھا.

پیرس معاہدہ:

پیرس معاہدہ 2015 میں گلوبل وارمنگ میں کم کرنے کیلئے تمام قوموں کے درمیان ہوا تھا ۔ معاہدے میں شامل تھا کہ کوئلہ ، تیل اور گیس کا اخراج کم کیا جائے گا تاکہ ماحول ٹھیک رہے ۔

مصنف کے بارے میں