جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے 7مسافر جاں بحق ،6زخمی

 جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے 7مسافر جاں بحق ،6زخمی

خانیوال: کبیر والا جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے باعث 7افراد جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے  مطابق  جھنگ روڈ پر اڈا جھلار مدینہ کے نزدیک فیصل آباد سے ملتان جانے والے مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکر ا۔ہولناک حادثے کے بعد بس الٹنے سے خواتین سمیت 7مسافر جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار بس میں 50سے زائد مسافر سوار تھے جنہیں بس کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا ۔حادثہ کا شکار زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جنہیں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کیبر والا منتقل کر دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں