مصر میں بارہ منزلہ عمارت کے لڑکھنے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

مصر میں بارہ منزلہ عمارت کے لڑکھنے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

مصر : اسکندریہ میں ایک بارہ منزلہ عمارت اپنے بالمقابل دوسری عمارت کی سمت لڑکھ گئی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ نے مصری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ اسکندریہ شہر کے الازاریطہ علاقے میں پیش آیا۔

اسکندریہ کی اس وسطی کالونی جہاں یہ واقعہ پیش آیا اس کے میئر نے بتایا ہے کہ قریبی عمارت پر جھکنے والی بلڈنگ کو مکمل طور پر گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس کے مکینوں سمیت قرب وجوار رہنے والے دوسرے افراد بھی محفوظ رہیں۔ جھکنے والی عمارت کا ملبہ اٹھانے کے بعد راستے کو آمد ورفت کے لئے کھول دیا جائے گا۔

واقعے کے بعد دونوں عمارتوں کے اردگرد متعدد گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔ علاقے میں پانی، بجلی اور گیس کی فراہمی بھی بند کر دی گئی ہے