ایرانی وزیر دفاع نے پڑوسی ممالک کو سنگین نتائج کی دھمکی دے ڈالی

ایرانی وزیر دفاع نے پڑوسی ممالک کو سنگین نتائج کی دھمکی دے ڈالی

ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان نےپڑؤسی ممالک اور امریکہ  سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو پڑوسی ملکوں اور امریکا کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے،ا یران کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام اور عرب اسلامی اتحاد کی طرف سے خطرے کی صورت میں عراقی شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی ہمارے مخالفین کو جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ 

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر دفاع حسین دھقان نے کہا کہ ایران کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو پڑوسی ملکوں اور امریکا کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یران کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام اور عرب اسلامی اتحاد کی طرف سے خطرے کی صورت میں عراقی شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی ہمارے مخالفین کو جواب دینے کے لیے تیار ہے۔  

دھقان نے کہا کہ کو خطرے میں ڈالنے کی تمام سازشوں کو بری طرح ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے ایران کو ایک بڑی علاقائی طاقت باور کرانے کی کوشش کی اور کہا کہ ایران کی طاقت کو کمزور کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔ایران کے دفاعی اور میزائل پروگرام کا دفاع کرتے ہوئے حسین دھقان نے کہا کی تہران بیلسٹک میزائلوں کی تیاری جاری رکھے گا اور ان کی رینج تین ہزار کلومیٹر تک بڑھائی جائے گی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں