پی سی بی نے افغان لیگ کے لیے این او سی منسوخ کردی

پی سی بی نے افغان لیگ کے لیے این او سی منسوخ کردی

ُلاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے افغان لیگ کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں منسوخ کر دیا۔لاہورمیں پی سی بی حکام نے بتایا کہ کسی کرکٹر یا آفیشل کو این او سی جاری نہیں کیا جا ئے گا، اس لیے کرکٹرز اور آفیشلز افغان لیگ میں شرکت نہیں کرسکتے۔ کابل بم دھماکے کے بعد افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد جولائی اگست میں 2 میچز کی مجوزہ سیریز بھی ختم کر دی گئی تھی۔

موجودہ صورتحال کے بعد دونوں بورڈز نے باہمی کرکٹ روابط بھی منقطع کئے ہو ئے ہیں ۔واضح رہے کہ افغانستان کی جانب سے دوستانہ سیریز کو ختم کئے جانے کے بعد گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے بھی سیریز کی منسوخی کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ کابل دھماکے کے بعد سکیورٹی وجوہات کی بنا پر این او سی منسوخ کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ تقریبا دس پاکستانی کرکٹرز نے افغان کرکٹ لیگ میں شرکت کیلئے معاہدے کئے تھے جن میں کامران اکمل سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی تھے جنہیں 72ہزار امریکی ڈالرز میں خریدا گیا تھا اور ان کے علاوہ بابر اعظم،سہیل تنویر,عمراکمل،رومان رئیس،سہیل خان،محمد نواز اور محمد رضوان نے لیگ میں شرکت کرنا تھی.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.