پریانکا چوپڑا سے پہلی ملاقات میں ہی محبت ہو گئی،ڈیوائن جانسن

پریانکا چوپڑا سے پہلی ملاقات میں ہی محبت ہو گئی،ڈیوائن جانسن

نئی دہلی: ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن نے کہا ہے کہ انہیں بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ پہلی ملاقات میں ہی محبت ہو گئی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پریانکا چوپڑا نے فلم ”بے واچ“ میں منفی کردار بہت اچھے طریقے سے بنھایا ،وہ ایک اچھی ولن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم میں ولن کا کردار حقیقت میں مرد اداکار کے لئے لکھا گیا لیکن پھر یہ کردار اداکارہ کو دے دیا گیا جسے پریانکا نے ادا کیا ہے اور یہ اچھی تبدیلی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پریانکا کے کام کرنے کی صلاحتوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں