اوباما نے 81 لاکھ ڈالر کا گھر خرید لیا

اوباما نے 81 لاکھ ڈالر کا گھر خرید لیا

نیو یارک: سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی بیگم مشیل اوباما نے واشنگٹن میں رہائش اختیار کرلی۔ جنوری میں عہدے سے سبک دوش ہونے کے بعد اوباما خاندان نے امریکی دارالحکومت کے متمول طبقے سے تعلق رکھنے والے کیلوراما علاقے میں انگلستان کے ٹیوڈور خاندان کی طرز تعمیر کا ایک مینشن خریدا ہے۔

اوباما کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق صدر اور مسز اوباما کم از کم ڈھائی برس واشنگٹن میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ بات بہتر ہے کہ کرائے پر رہنے کے بجائے انہوں نے جائیداد خرید لی ہے۔ انہوں نے آٹھ کمروں والا یہ گھر 81 لاکھ ڈالر میں خریدا ہے۔

اوباما خاندان کے نئے ہمسائوں میں واشنگٹن کی معروف شخصیات شامل ہیں، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر جیرڈ کوشنر، جو دونوں وائٹ ہاؤس کے مشیر ہیں، وہ اس سال کے اوائل میں نیو یارک سے منتقل ہو کر کیلوراما کے علاقے میں آباد ہوئے، جب کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن بھی ان کے قریب ہی رہتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں