شارجہ پو لیس نے سڑکوں پر شعبدے بازی کرنے والے 5 ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا

شارجہ پو لیس نے سڑکوں پر شعبدے بازی کرنے والے 5 ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا

شارجہ:  شارجہ کی پو لیس نے سڑکوں پر شعبدے بازی کرنے والے 5 ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا ۔

جمعہ کو خلیجی میڈیا نے مقامی ٹریفک پولیس کے میجر الکیا کے حوالہ سے بتایا   کہ پولیس نے شارجہ کی بڑی بڑی شاہراہوں پر گشت میں اضافہ کر دیا ہے اور ٹریفک پولیس ڈرائیوروں کو نہ صرف خود اپنی بلکہ دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔

انہوں نے نوجواں ڈرائیوروں کو متنبہ کیا  کہ وہ لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے سے باز  رہیں۔  ٹریفل پولیس کے مطا بق  گرفتار  شدگان زیادہ تر نوجوان ہیں۔ ٹریفک پولیس نے ان کی گاڑیوں کی نوعیت بارے کچھ نہیں بتایا ۔