رمضان بازاروں میں سبسڈی کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم ،شہری سراپا احتجاج

رمضان بازاروں میں سبسڈی کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم ،شہری سراپا احتجاج

لاہور: شہر کے رمضان بازاروں میں سبسڈی کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم ہوگیا، رمضان بازروں میں مہنگائی پر لاہورئیے برہم ،اشیائے خوارونوش تو مہنگی ہیں ہی پارکنگ کے مسائل نے پارہ ہائی کر دیا ہے۔

 چمکتے دمکتے ٹھنڈے ٹھار رمضان بازاروں میں اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا رمضان بازار لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے،پھلوں کی قیمتیں معمول سے زیادہ ہیں۔
رمضان بازار انتظامیہ کا کہنا ہے مارکیٹ ریٹ سے 25 فیصد ڈسکاونٹ پر شہری اس سے مستفید ہورہے ہیں اورپارکنگ کے مسائل کو بھی حل کیا جارہا ہے۔

سستا رمضان بازار وحدت کالونی میں خریداری کیلئے آئے شہری اشیاء کی قیمت فروخت اور معیار کے حوالے سے غیر مطمئن نظر آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ رمضان بازار میں دوکاندار درجہ اول اور درجہ دوم کے پھل مکس کر کے فروخت کر رہے ہیں۔ جبکہ بعض دوکاندار تو چیزوں کے ریٹس بھی اپنی مرضی سے لگا رہے ہیں۔شہری کہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے وعدہ کیا گیا تھا کہ رمضان بازار میں اشیاء سستی ملیں گی لیکن مارکیٹ اور رمضان بازاروں کے ریٹس میں واضح فرق نہیں ہے۔



مصنف کے بارے میں