بھارت کا جوہری میزائل پرتھوی ٹو کے کامیاب تجربے کا دعوی

بھارت کا جوہری میزائل پرتھوی ٹو کے کامیاب تجربے کا دعوی

اڑیسہ :بھارت نے زمین سے زمین پر مار کرنے اور جوہری وار ہیڈ لے جانے والے میزائل پرتھوی ٹو کے کامیاب تجربے کا دعوی کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق میزائل کو اڑیسہ کے ٹیسٹ رینج سے فائر کیا گیا تھا۔حکام کے مطابق میزائل کا تجربہ جمعے کی صبح 9 بجکر 50 منٹ پر انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج(آئی ٹی آر)میں چاندی پور کے قریب کیا گیا تھا.

جس نے 350 کلومیٹر کا فیصلہ طے کرکے اپنے ہدف کو خلیجِ بنگال میں نشانہ بنایا۔رپورٹ میں حکام کے حوالے سے دعوی کیا گیا کہ میزائل نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔مذکورہ میزائل 500 سے 1000 کلوگرام جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میزائل کے حوالے سے مزید دعوی کیا گیا کہ اس میں جدید نظام نصب کیا گیا ہے .
جو اپنے ٹارگٹ کو درست طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بھارت کے ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او(کے سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ ملکی سطح پر تیار کیا جانے والے میزائل کا تجربہ اسٹریٹجک فورس کمانڈ (ایس ایف سی)کی جانب سے کیا گیا جبکہ اس کی نگرانی ڈی آر ڈی او نے کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 21 نومبر 2016 کو پرتھوی ٹو میزائلز کے کامیاب تجربات کیے گئے تھے۔بھارتی فورسز میں 2003 میں متعارف کرائے گئے 9 میٹر طویل اور مائع ایدھن سے چلنے والے میزائل کو پہلی مرتبہ ڈی آر ڈی او نے انٹیگریٹڈ میزائل ترقیاتی پروگرام کے تحت تیارکیا تھا

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں