افغان صدر اشرف غنی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

افغان صدر اشرف غنی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے کے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے درجنوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور صدر اشرف غنی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان دارالحکومت میں گزشتہ دنوں ہونے والے بم دھماکے پر احتجاجی مظاہرین نے ایوان صدر کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ہمیں تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو مستعفی ہو کر گھر چلی جائے۔

پولیس نے مظاہرین کو ایوان صدر کی طرف جانے سے روکنے کی کوشش کی تو مظاہرین نے پولیس پر پتھرا کیا ۔ سیکورٹی اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی اور واٹر کینن سے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کردیا۔

اس دوران سیکورٹی اہلکاروں اور احتجاج کرنے والوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے کابل دھماکے کو حکومت کی انٹیلی جنس ناکامی قرار دیا۔

مصنف کے بارے میں