معاشی ترقی سے پاکستان کی سیاسی صورتحال مستحکم ہو رہی ہے: عالمی جریدہ

معاشی ترقی سے پاکستان کی سیاسی صورتحال مستحکم ہو رہی ہے: عالمی جریدہ

ٹوکیو: ممتاز عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ نے اعتراف کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر معاشی انتظام اور معاشی نظم وضبط سے پاکستان کو دنیا  کی ابھرتی منڈی کا درجہ حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔

ٹوکیو سے شائع ہونے والے جریدے نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ کثیر الجہتی محاذوں پر ملک کی کامیابیوں سے نہ صرف سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گا بلکہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری راغب کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

جریدے کے مطابق معاشی ترقی سے پاکستان کی سیاسی صورتحال بھی مستحکم ہو رہی ہے ،جریدہ لکھتا ہے کہ پاکستان کے بنکاری ، توانائی ، سیمنٹ ، تیل وگیس اور کھاد کے شعبوں کی شاندار کارکردگی نے پاکستان کو دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں میں نمایاں مقام دلایا ہے۔

جریدنے یہ بھی لکھا ہے کہ پاکستان کی کراچی اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈر ڈ انڈیکس ایشیا میں سب سے زیادہ نمایاں رہا اور پاکستان ابھرتی منڈی بن گیا ہے.

مصنف کے بارے میں