ایران اور ترکی کے درمیان 100 ملین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط

ایران اور ترکی کے درمیان 100 ملین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط

انقرہ:  ایران کی سوشل سیکورٹی انوسٹمنٹ کمپنی نے اپنے تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل اور اروندان شپنگ ادارہ  کو  جدید  بنانے کے سلسلہ میں ترکی کی فرمز   کے ساتھ  100 ملین ڈالر  کے معاہدوں پر  دستخط  کئے  ہیں۔ ان منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے تمام رقم ترکی فراہم کرے گا۔

ترکی صوبہ خوزستان میں ایران کے جہازسازی کے ادارہ کو جدید بنانے میں مدد کرے گا جس پر پندرہ ملین ڈالر لاگت آئے گی۔دونوں ممالک نے تہران میں ایک کمرشل بلڈنگ کی تعمیر کے لئے بھی ستر ملین ڈالر کے معاہدہ پر دستخط کئے جو چار سال کی مدت میں مکمل ہوگی۔

مصنف کے بارے میں