عالمی شہرت یافتہ گٹارسٹ و کمپوزر عامر ذکی انتقال کرگئے

کراچی: پاکستان کے مایہ ناز گٹارسٹ اور کمپوزر عامر ذکی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے جبکہ ان کے بھائی نے انکی موت کی تصدیق کر دی۔ عامر ذکی کے بھائی کا کہنا تھا کہ وہ ایک عرصے سے بیمار تھے اور آج دل حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ عامر ذکی کی نماز جنازہ اور تدفین کل کی جائے گی۔

عامرذکی وائٹل سائنز میوزیکل گروپ سے بھی وابستہ رہے اور انہوں نے 1994 میں پوری دنیا میں میوزیکل ٹور بھی کئے تاہم اس کے بعد انہوں نے وائٹل سائنز سے علیحدگی اختیار کرلی۔ لیجنڈری گٹارسٹ عامر ذکی نے 14 سال کی عمر میں گٹار بجانا شروع کیا اور پھر اس شعبے میں عالمگیر شہرت حاصل کی۔