حکومت کا رویہ انتہائی قابل افسوس ہے، سراج الحق

حکومت کا رویہ انتہائی قابل افسوس ہے، سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کا یہ رویہ انتہائی قابل افسوس ہے کہ وہ نہال ہاشمی کے بیان سے سبق سیکھنے اور غلطی کا اعتراف کرنے کی بجائے عدالتوں کو مزید دھمکیاں دے رہی ہے ۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ خوشحال اور روشن پاکستان کے لئے ملک کو خاندانی بادشاہت اور سیاست سے پاک کرنے کیلئے مافیائوں کا خاتمہ کیا جائے ۔

ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوشحال اور روشن پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ قانون کو حکمرانی ہو مگر یہاں قانون کی حکمرانی کی بجائے خاندانوں کی بادشاہت ہے ۔ سیاست جمہوریت اور پولنگ اسٹیشنوں پر ان کا قبضہ ہے ۔ شروع سے ہی ان کی خواہش ہے کہ تمام ادارے ان کی گرفت اور مٹھی میں ہوں یہی وجہ ہے کہ سرکاری پارٹی کے ایک انتہائی اہم آدمی نے عدالت کو دھمکی دی ہے اور ان کیلئے اور ریٹائرمنٹ کے بعد ججوں کو اپنے انجام کے بارے میں آگاہ کیا عدالت نے بھی یہی کہا ہے کہ شاید یہ وہی لابی اور وہی مافیا ہے جو دنیا میں گاہے بگاہے ملتے رہتے ہیں ۔ سراج الحق نے کہا کہ میرے خیال میں لینڈ مافیا ہو ڈرگ مافیا ہو یا اسلحہ کا مافیا ہوان تمام مافیائوں سے اپنے ملک اور سیاست کو صاف کرنے کی ضرورت ہے ۔ نہال ہاشمی کے بیان کے بعد ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حکومت ایک سبق لیتی اپنے رویے اور الفاظ سے ظاہر کرتی کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے لیکن حکومت اعتراف کی بجائے دو قدم مزید آگے بڑھ کر عدالتوں کو مزید دھمکیاں دے رہی ہے ۔ حکومت کا یہ رویہ قابل افسوس ہے ۔
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں