دبنگ خان اپنی سابقہ دوست کو سپیشل پروٹوکول دینے لگے

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان اپنی سابقہ دوست کترینہ کیف کو خصوصی اہمیت دینے لگے ، انہوں نے اداکارہ کے لیے اپنی نئی آنے والی فلم ”ٹیوب لائٹ“ کی اسپیشل اسکریننگ بھی کردی ہے۔

سلمان نے نہ صرف کترینہ کو فلم ” ایک تھا ٹائیگر“ کے سیکوئل ”ٹائیگر زندہ ہے“ میں اپنے مدمقابل کاسٹ کرایا بلکہ قریبی دوست عامر خان اور امیتابھ بچن کی فلم”ٹھگ آف ہندوستان“ میں بھی مرکزی کردار دلوانے میں پیش پیش رہے۔ان دنوں سلمان اور کترینہ ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے باعث دونوں میں ایک بار پھر قربتیں بڑھ گئی ہیں۔
جب کہ دبنگ خان اپنی نئی آنے والی فلموں کو ہمیشہ سب سے پہلے والد سلیم خان کو دکھاتے ہیں لیکن اس بار انہوں نے فلم ”ٹیوب لائٹ“ کی اسپیشل اسکریننگ والد کے علاوہ کترینہ کے لیے بھی رکھی ہے۔سلمان خان کی خواہش پر ہی کترینہ کیف سوشل میڈیا پر بھی متحرک ہوئی ہیں اور اب اپنی فلمی و ذاتی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔