ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے امریکی اقتصادی صورتحال کو انتہائی نقصان پہنچے گا‎

 ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے امریکی اقتصادی صورتحال کو انتہائی نقصان پہنچے گا‎

واشنگٹن: بلومبرگ ویب سائٹ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے ملکی معیشت کے لیے اتنہائی تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔

اس رپورٹ میں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو امریکہ کی اقتصادی بے یقینی کا سب سے بڑا سبب قرار دیا گیا ہے۔ بلومبرگ جریدے کے مطابق اگر ڈونلڈ ٹرمپ سیاسی ہلڑ بازی تک محدود رہیں تو ملک کے حق میں بہتر ہوگا، البتہ انہوں نے لفظی تجارتی جنگ شروع کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی متنازعہ پالیسیوں پر بضد ہیں۔

جریدے نے واضح کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکی معیشت کو نقصان پہنچا کر ، سیاحوں اور امریکہ میں تعلیم کے خواہاں نوجوانوں کو غیر یقینی صورتحال میں مبتلا کر دیا ہے۔

اس رپورٹ میں حصص منڈیوں کو صدر ٹرمپ کے متنازعہ ٹویٹ پیغامات سے متاثر ہونے والا اہم اقتصادی شعبہ قرار دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں