برمنگھم کی بارش نیوزی لینڈ کی امیدوں کو لے ڈوبی

چیمپئنز ٹرافی میں آج ہونیوالا گروپ A کی دو اہم ٹیموں، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ بھی دے دیا گیا ۔

برمنگھم کی بارش نیوزی لینڈ کی امیدوں کو لے ڈوبی

برمنگھم: چیمپئنز ٹرافی میں آج ہونیوالا گروپ A کی دو اہم ٹیموں، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ بھی دے دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں آج ہونیوالا آسٹریلیااور نیوزی لینڈ کے مابین میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا، نیوزی لینڈ نے اس میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کو 45 اوورز میں 292 رنز کا ہدف دیا جو بعد ازاں بارش کے باعث دوبارہ کم کر کے 33 اوورز میں 235 تک محدود کر دیا گیا۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے آسٹریلوی ٹیم کوششیں کر رہی تھی جبکہ آسٹریلیا کے تین بلے باز53رنز پر ہی  پویلین کو لوٹ گئے جس کے بعد نیوزی لینڈ کو اپنی جیت کے آثار نظر آنے لگے مگر بارش نے دوبارہ مداخلت کر کے کھیل کو  روک دیا جس کے یہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ہی ختم کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ مل گیا۔