ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

اسلام آباد: بھارتی فوج ایک مرتبہ پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ، ایل او سی پر بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، جس کے پاک فوج نے بھرپور جواب دے کر بھارتی بندوقوں کو خاموش کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔بیان میں کہا گیا کہ جمعہ کی شام کو بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔مقامی حکام کے مطابق ہلاکتیں ضلع پونچھ کے سیکٹر بٹل کے مختلف دیہاتوں میں ہوئیں۔