پاکستان امن کی عالمی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا: آرمی چیف

پاکستان امن کی عالمی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا: آرمی چیف
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے زیراہتمام انٹرنیشنل پیس کیپرز ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امن کیلئے قربانیاں دینے والے 7 پاکستانی فوجیوں کو میڈلز دیئے گئے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امن مشن میں 7 پاکستانی فوجی جوانوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا، پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے، پاکستان امن کی عالمی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب، شہباز شریف نے مسئلہ حل کرنے کیلئے پی ٹی آئی کو بڑی پیشکش کر دی
 آئی ایس پی آر کے مطابق یو این پیس مشن میں شہید پاکستانی جوانوں کو میڈلز دیئے گئے، شہدا کے میڈلز ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے وصول کیے۔ پاکستانی دستے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ پاکستانی پیس کیپرز نے دنیا کے 26 ملکوں میں خدمات سرانجام دیں، اب تک 156 پاکستانی پیس کیپرز اپنی جانوں کی قربانی دے چکے ہیں، اقوام متحدہ کے امن مشنز میں 6000 پاکستانی فوجی شریک ہیں۔ پاکستانی پیس کیپرز44 امن مشنز میں حصہ لے چکے ہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: ازسرنو حلقہ بندیاں کی گئیں تو اعتراض کا حق حاصل ہوگا: اعتزاز احسن
 
  

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں