امریکی محصولات کا جواب فوری ٹیکس لگا کر دیں گے، یورپ کی دھمکی

امریکی محصولات کا جواب فوری ٹیکس لگا کر دیں گے، یورپ کی دھمکی
کیپشن: image by facebook

نیویارک : امریکہ کی جانب سے یورپی شراکت داروں پر نئے ٹیکسز عائد کرنے کے اعلان  پر یورپی یونین نے خدشات کا اظہا ر کر دیا  اور دھمکی دی ہے کہ  ہم بھی امریکی برآمدات پر ٹیکس عائد کر کے اس کو کرارا جواب دیں گے ، دونوں طرف سے شدید ردعمل کے بعد جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے یورپی شراکت داروں پر نئے ٹیکسز عائد کرنے کے اعلان کے بعد  یورپ نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے ، یورپی یونین کے مطابق وہ بھی امریکی درآمدات پر اتنا ہی ٹیکس عائد کر کے موثر جواب دے گی ۔

کینیڈا اور میکسیکو کے عہدےداروں نے بھی جوابی طور پر محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی ہے لیکن ابھی تک انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن امریکی مصنوعات کو ہدف بنایا جائے گا۔

تاہم دونوں ملکوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس انہیں بدستور ٹیکسوں کی چھوٹ فراہم کرتا رہے گا ، یورپ، میکسیکو اور کینیڈا کو مارچ میں ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سے عارضی چھوٹ دی گئی تھی جب صدر ٹرمپ نے یہ کہا تھا کہ ملک میں سستے اسٹیل اور المونیم کے سيلاب کو روکنے کے لیے اس پر درآمدی ٹیکس عائد کرنے کی ضرورت ہے۔

اس بیان پر یورپ کو تعجب تو نہیں ہوا لیکن مایوسی ہوئی تھی ، یورپی یونین کے صدر جنکر نے امریکی اقدام کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپ کے پاس اس کے سوا کوئی اور متبادل نہیں ہے کہ وہ امریکی اشیا پر ٹیکس لگا دیں اور یہ معاملہ جنیوا میں عالمی تجارتي ادارے کے پاس لے جائیں۔

یورپی یونین اعلانیہ کہہ چکی ہے کہ اگر امریکی محصولات عائد کرتا ہے تو وہ بھی لیوائز کی تیار کردہ جینز، موٹرسائیکلوں اور وہسکی پر ٹیکس لگا دے  ، گیم 

بڑے بڑے یورپی کاروباروں نے خبردار کیا ہے کہ حکومتیں محصولات لگانے کے مقابلے سے باز رہیں۔ اگر ایسا ہوا تو بحراقیانوس کے ملکوں میں تجارتي نظام درہم برہم ہو جائے گا۔