لیڈز ٹیسٹ کے پہلے روز برطانوی کھلاڑیوں نے میدان مار لیا

لیڈز ٹیسٹ کے پہلے روز برطانوی کھلاڑیوں نے میدان مار لیا
کیپشن: image by cricinfo

لیڈز: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں دن کے اختتام پر میزبان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنالیے تھے۔

لیڈز کے ہیڈنگلے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔


پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کو ابتدا ہی سے انگلش بولروں نے پریشان رکھا۔ گرین شرٹس کے پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز امام الحق تھے جو اسٹورٹ براڈ کی گیند پر سلپ میں موجود انگلش کپتان جو روٹ کو کیچ دے بیٹھے۔

امام الحق کے بعد اگلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین اظہر علی تھے جو براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جبکہ حارث سہیل 28 رنز بناکر کرس ووکس کی گیند کا شکار بنے۔

پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا جب اسد شفیق 27 رنز بناکر ووکس کی گیند پر ایلسٹر کک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

آگے آنے والے بیٹسمین بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے, کپتان سرفراز احمد 14، عثمان صلاح الدین 4 جبکہ فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے, اس موقع پر گرین شرٹس کا اسکور سات وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز تھا۔