دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کر نے کا سرفراز کا فیصلہ درست تھا، وسیم اکرم

دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کر نے کا سرفراز کا فیصلہ درست تھا، وسیم اکرم
کیپشن: قومی ٹیم انگلش گیند بازوں کے سامنے بے بس نظر آئی ، فوٹو بشکریہ کرک انفو

لیڈز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کپتان سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

جمعے کو ہیڈ نگلے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ جس طرح کی کنڈیشن تھیں اور دھوپ نکلی ہوئی تھی اگر میں بھی ٹاس جیت لیتا تو پہلے بیٹنگ ہی کرتا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انگلینڈ کے بولروں کو کریڈٹ دینا ہوگا جنہوں نے کنڈیشنز کو بہت اچھے طریقے سے استعمال کیا لیکن جب میچ شروع ہوا تو گیند مسلسل سؤنگ ہو رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:لیڈز ٹیسٹ کے پہلے روز برطانوی کھلاڑیوں نے میدان مار لیا
   

خیال رہے کہ ہیڈنگلے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی پوری ٹیم صرف 174 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔پاکستانی کھلاڑی انگلش باولروں کی کھوتی گیندوں کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے ،صرف شاداب خان نے انگلش گیندبازوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور 56 رنز بنائے۔ پہلے دن کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے 2 وکٹیں کھو کر 102 رنز بنا لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فاسٹ باولر محمد عامر کے رویہ سے پاکستانی شائقین مایوس
   

پاکستان کرکٹ ٹیمسرفراز احمد (کپتان)، اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، محمد عباس پر مشتمل ہے جبکہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی نمائندگی جو روٹ (کپتان)، اے این کووک، کے کے جیننگ، ڈی جے مالان، جے ایم بیئرسٹو، ایس ایم کیورن، جے سی بٹلر، جے ایم اینڈرسن، ڈی ایم بیس کر رہے ہیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں