لاہور ہائی کورٹ نے پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذات نامزدگی  کالعدم قرار دیدیے

لاہور ہائی کورٹ نے پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذات نامزدگی  کالعدم قرار دیدیے
کیپشن: لاہور ہائی کورٹ نے پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذاتِ نامزدگی کالعدم قرار دیدیے ،،، فوٹو فائل

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے  پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذِات نامزدگی کالعدم قراردیے ۔الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول پر عملدرآمدعارضی طور پر  روک دیا۔آج سے شیڈول کاغذات نامزدگی جاری نہیں ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آج  ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جس میں عدالتی فیصلے کی روشنی میں اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے تمام ریٹرننگ افسران  کو کاغذات نامزدگی موصول نہ کرنے ہدایات بھی کر دیں۔حکام کے مطابق اب عدالتی حکم کی روشنی میں نیا فارم تیار ہو گا۔فارم اے اور بی میں تبدیلیوں کا بھی امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ریحام خان نےاپنی کتاب میں عمران خان کو شیطان قرار دینے کی کوشش کی، حمزہ عباسی کا انکشاف
   

آج کے اجلاس میں کاغذاتِ نامزدگی فارم کے اجرا اور وصولی کی تاریخوں میں ردوبدل پر بھی غور ہو گا۔نئی صورتحال کے پیش نظر آج چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت  اجلاس میں کاغذات نامزدگی میں ترمیم کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا ۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ  نئے کاغذات نامزدگی میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تقاضے دوبارہ شامل کئے جائیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں