بلاول بھٹو کو عام انتخابات التوا کا شکار ہوتے دکھائی دینے لگے

بلاول بھٹو کو عام انتخابات التوا کا شکار ہوتے دکھائی دینے لگے
کیپشن: عدالتی فیصلوں نے الیکشن التوا کے خدشات بڑھا دیئے:بلاول بھٹو ،، فوٹو بشفائل

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عام انتخابات التوا کا شکار ہوتے دکھائی دینے لگے ۔

اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ ،بلوچستان ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں نے الیکشن التوا کے خدشات بڑھا دیے .انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں کی ٹائمنگ بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ایک دن بعد کاغذات نامزدگی کا اجراء ہونے والا تھا تو اسے کالعدم قرار دینے کا فیصلہ آ گیا.

444dbeb85c72dcf35fddb2c681277494

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے الیکشن کمیشن کو خط اور بلوچستان اسمبلی کی قرارداد نے بھی شکوک کا شکار کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائی کورٹ نے پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذات نامزدگی  کالعدم قرار دیدیے
 
  بلوچستان اسمبلی نے 31 جون 2018 کو آئندہ عام انتخابات کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی قرارداد بھی منظور کی گئی تھی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا تھا کہ جولائی میں لوگ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہوں گے اور جولائی میں مون سون بارشوں کے باعث بلوچستان سےلوگ نقل مکانی بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ اپنے حق رائے دہی سے محروم رہیں گے لہٰذا عام انتخابات اگست 2018کے آخری ہفتے میں کرائےجائیں۔

یہ بھی پڑھیں:ریحام خان نےاپنی کتاب میں عمران خان کو شیطان قرار دینے کی کوشش کی، حمزہ عباسی کا انکشاف

واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 کے لیے 25 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔تاہم بلاول بھٹو کو ان فیصلوں کی وجہ سے الیکشن تاخیر کا شکار ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں