صوابی، اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کی دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق

صوابی، اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کی دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق
کیپشن: حادثے کے نتیجے میں میں دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔۔۔۔فائل فوٹو

صوابی: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان کی گاڑی نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان اپنے گھر جا رہے تھے لیکن جونہی وہ منصبدار کے مقام پر پہنچے تو مخالف سمت سے آتی دو موٹر سائیکلوں پر ان کی گاڑی چڑھ دوڑی۔

مزید پڑھیںملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی سورج شہریوں کو ہلکان کرنے کو تیار
 

حادثے کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ موٹر سائیکل پر موجود ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے مردان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی ان کا بھائی چلا رہا تھا جبکہ وہ خود دوسری گاڑی میں سوار تھے اور حادثے میں ان کا بھائی بھی زخمی ہوا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں