بیٹنگ سے زیادہ باؤلنگ پر توجہ دیتا ہوں ، شاداب خان

بیٹنگ سے زیادہ باؤلنگ پر توجہ دیتا ہوں ، شاداب خان

شاداب خان نے تین ٹیسٹ میچوں میں لگاتار 3 ففٹیز اسکور کیں ہیں ، فوٹو بشکریہ شاداب خان ٹوئٹر

لیڈز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جہاں اوپنر اور مڈل آرڈر بلے مشکلات کا شکار نظرآئے کوئی پاکستانی بلے باز انگلش گیند بازوں کی گھومتی گیندوں کے سامنے بے بس نظر آئے وہیں لوئر آڈر میں شاداب خان نے عمدہ بیٹنگ کر ے ٹیم کے اسکور کو 174 رنز تک پہنچایا ۔جب شاداب خان بیٹنگ کرنے آئے تو 78 رنز پر 5 کھلاڑی پویلین کی جانب لوٹ گئے تھے ، شاداب خان نے 56 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو تھوڑا سہارا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:فاسٹ باولر محمد عامر کے رویہ سے پاکستانی شائقین مایوس
   

پیلے دن کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ دوسرے دن کوشش کریں گے کہ انگلش بلے بازوں کو جلدی آؤت کر لیں ، شاداب خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں بیٹنگ سے زیادہ باؤلنگ پر توجہ دیتا ہوں تاہم ، میری کوشش ہوتی ہے کسی طرح ٹیم کے کام آ سکوں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں