سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمان نے حلف اٹھا لیا

سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمان نے حلف اٹھا لیا

گورنر سندھ محمد زبیر نے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

کراچی: سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمان نے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

 

تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ ، ڈی جی رینجرز سندھ ، آئی جی سندھ ، سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ، سابق صوبائی وزراء، بیورو کریٹس اور بزنس کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

 

مزید پڑھیں: اصغر خان کیس، نواز شریف سمیت پیسے وصول کرنیوالے 21 سویلین کو نوٹس جاری

تقریب حلف برداری سے قبل نامزد وزیراعلیٰ فضل الرحمان نے گورنرسندھ محمد زبیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔ گورنرسندھ نے فضل الرحمان کو نگراں وزیراعلیٰ نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آپ بطور نگراں وزیر اعلیٰ آئینی ذمے داریاں ادا کریں گے۔

 

سابق بیوروکریٹ فضل الرحمان دو بار سندھ کے چیف سیکریٹری رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اس کے علاوہ مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام بھی دیں۔ سابق بیورو کریٹ فضل الرحمان کو سندھ کا نگراں وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے جمعے کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کے درمیان ڈھائی گھنٹے طویل مشاورت بھی ہوئی۔

 

یہ بھی پڑھیں: صوابی، اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کی دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق

ملاقات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزراء مکیش کمار چاولہ اور ناصر شاہ جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے فیصل سبزواری شریک ہوئے۔

 

ملاقات کے بعد مراد علی شاہ اور خواجہ اظہار نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور فضل الرحمان کی بطور نگراں وزیراعلیٰ نامزدگی کا اعلان کیا تھا۔

 

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں