سپریم کورٹ کا حمزہ شہباز کیخلاف مقدمہ درج کرکے عائشہ احدملک کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا حمزہ شہباز کیخلاف مقدمہ درج کرکے عائشہ احدملک کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: سپریم کورٹ نے عائشہ احمد ملک کو تحفظ فراہم کرنے کے لئےآئی جی پنجاب کو حکم دیدیا جب کہ حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے عائشہ احدپرتشددسے متعلق عدالتی فیصلے پرعملدرآمد نہ کرنے پراظہاربرہمی کیا اوراستفسار کیا کہ سیشن کورٹ نے مقدمہ درج کرنے کاحکم دیاتھا،عملدرآمدکیوں نہیں ہوا؟چیک کریں کیاسیشن کورٹ کاآرڈرہائیکورٹ نے معطل کیاہے؟۔ سیشن کورٹ کاحکم معطل نہیں ہواتوآج ہی درخواست کے مطابق مقدمہ درج کریں۔

عدالت نے درخواست میں نامزدملزمان کیخلاف آج ہی مقدمہ درج کرنے کاحکم دے دیا،درخواست میں حمزہ شہباز، رانا مقبول، مقصودبٹ، راناعلی،عمران ودیگرکوفریق بنایاگیاہے،عدالت نے عائشہ احدکیخلاف کارروائی کاریکارڈ بھی6 جون تک پیش کرنے کاحکم دے دیا،عدالت نے کہا ہے کہ آگاہ کیاجائے آج تک مقدمہ درج نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں میں کون کون شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عائشہ احد ملک حمزہ شہباز کے خلاف سپریم کورٹ پہنچیں  اور عدالت کے روبر موقف اختیار کیا کہ مجھے اور میری بیٹی کو حمزہ شہباز کی طرف سے جان کا خطرہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمان نے حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس ثاقب نثار  نے حمزہ شہباز کو ایک بجے عدالت میں طلب کرلیا اور حکم میں کہا کہ حمزہ شہباز جہاں کہیں ہیں عدالت میں پیش ہوں۔چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدایت کی شہباز شریف کو فون کرکے حمزہ شہباز کی پیشی کو یقینی بنوائیں، کسی کی جان کو خطرے میں نہیں دیکھ سکتے ۔

یہ بھی پڑھیں:فیشن میگزین کے سرورق پر سعودی شہزادی کی تصویر پر تنازع

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کسی کی جان خطرہ میں نہیں دیکھ سکتے اورآئی جی صاحب میرے حکم پر گھبرا کیوں جاتے ہیں۔چیف جسٹس نے عدالت میں موجود خواجہ سلمان رفیق سے پوچھا کہ بتائیں حمزہ شہباز کدھر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اصغر خان کیس، نواز شریف سمیت پیسے وصول کرنیوالے 21 سویلین کو نوٹس جاری

جس پرخواجہ سلمان رفیق نے جواب دیا میرے علم میں نہیں،تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے سارا دن ان کے ساتھ پھرتے رہتے ہیں اور کہتے ہیں مجھے پتہ نہیں۔ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز بیرون ملک ہیں اور 3 سے چار روز میں واپس آجائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:ریحام خان نےاپنی کتاب میں عمران خان کو شیطان قرار دینے کی کوشش کی، حمزہ عباسی کا انکشاف

چیف جسٹس نے عائشہ احد کو دھمکیاں دینے اور تشدد پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو کہا کہ عائشہ احمد کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں