سعودی عرب گناہوں والے منصوبے متعارف کرانے سے گریز کرے،القاعدہ کی وارننگ

سعودی عرب گناہوں والے منصوبے متعارف کرانے سے گریز کرے،القاعدہ کی وارننگ
کیپشن: تصویر بشکریہ رائٹڑز

دبئی:جزیرہ نما عرب میں سرگرم القاعدہ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو وارننگ دی ہے کہ وہ گناہوں والے پراجیکٹس کو اپنے ملک میں متعارف کرانے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمان نے حلف اٹھا لیا

عرب ٹی وی کے مطابق جہادی تنظیم کا اشارہ سعودی ولی عہد کی جانب سے اپنے ملک میں اٹھائے گئے مختلف اصلاحاتی اقدامات کی جانب خیال کیا گیا ہے۔ یہ انتباہ اس تنظیم کے مدد نیوز بلیٹن میں جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:فیشن میگزین کے سرورق پر سعودی شہزادی کی تصویر پر تنازع

القاعدہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں رواں برس اپریل میں کشتی رانی کے امریکی ادارے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے رائل رَمبل مقابلوں کے انعقاد کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ رائل رمبل مقابلے سعودی عرب کے بندرگاہی شہر جدہ میں منعقد ہوئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں