عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن

عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن
کیپشن: ملک میں عام انتخابات 2018 کے لیے الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہےکہ ملک میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گی۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے ہنگامی اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے نامزدگی فارم سے متعلق فیصلے اور حلقہ بندیاں کالعدم قرار دینے سے متعلق فیصلوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے 4 نام پیش کر دیئے

اجلاس کےبعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن اختر نذیر نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ 3 اور 4 جون کو کاغذات نامزدگی وصول نہیں کریں گے اہم ملک میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے، اس حوالے سے ریٹرننگ افسران کو تازہ ہدایات جاری کی جائیں گی۔

انہوں نےکہا کہ حلقہ بندیوں اور کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں، اب عدالت کے تازہ فیصلے کے بعد ہی کمیشن کوئی حتمی فیصلہ کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ایڈیشنل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول میں دو سے تین دن کی گنجائش موجود ہے۔

اختر نذیر نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے حالیہ ٹرانسفر اور پوسٹنگز کا نوٹس لیا ہے، سندھ میں الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر سینئر افسر کی تعینات کی گئی، اس حوالے سے متعلقہ حکومتوں سے وضاحت طلب کی ہے اور کمیشن ایسی تمام تقرریوں اور تبادلوں کا جائزہ لے کر حتمی احکامات جاری کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کیخلاف مقدمہ درج کرکے عائشہ احدملک کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم

ان کا کہنا تھاکہ کوئی بھی نگران حکومت یا اتھارٹی الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کی اجازت کےبغیر کوئی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کر سکتی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں