ن لیگ نے خواجہ آصف کو انتخابی بورڈ گوجرانوالہ ڈویژن کا چیئرمین بنادیا

ن لیگ نے خواجہ آصف کو انتخابی بورڈ گوجرانوالہ ڈویژن کا چیئرمین بنادیا
کیپشن: فائل فوٹو

سیالکوٹ: سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کی سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ ن نے ان کو انتخابی بورڈ گوجرانوالہ ڈویژن کا چیئرمین بنا دیا ہے۔ جس کے بعد مختلف حلقوں سے امیدوار قومی وصوبائی اسمبلی نے خواجہ محمد آصف سے رابطہ شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمان نے حلف اٹھا لیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ محمد آصف نے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہشمند سابق ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے موجودہ حلقوں میں جا کر انتخابی مہم چلائیں۔

یہ بھی پڑھیں:اصغر خان کیس، نواز شریف سمیت پیسے وصول کرنیوالے 21 سویلین کو نوٹس جاری

جو رکن اسمبلی پارٹی کے ساتھ وفا دار رہے گا اسے ٹکٹ دیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اپنے اختلافات فوری ختم کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کو ختم کردیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں