ریس 3 ،ریلیز سے قبل 100کروڑ کما لیے،فلم کا بجٹ 120کروڑ تھا

ریس 3 ،ریلیز سے قبل 100کروڑ کما لیے،فلم کا بجٹ 120کروڑ تھا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ممبئی:بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ریس 3 ریلیز سے پہلے ہی 100 کروڑ بھارتی روپے (انڈسٹری ٹریڈ تخمینے کے مطابق) کمانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کا بجٹ 120 کروڑ روپے ہے اور اس کے سیٹلائیٹ ممکنہ طور پر 100 کروڑ روپے میں فروخت ہوچکے ہیں اس طرح یہ فلم کی ریلیز سے قبل ہی 85 فیصد بجٹ ریکور کرچکی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سلمان خان کے بھائی ارباز خان پر آئی پی ایل میں سٹے بازی کا الزام لگ گیا
  ٹریڈ ایکسپرٹ اور فلم سازوں کے مطابق بڑے اسٹارز جیسے شاہ رخ خان،عامر خان، سلمان خان اور اکشے کمار وغیرہ کی فلموں کے سیٹلائیٹ رائٹس ان اسٹارز کے نام کے باعث بہت بھاری رقم کے عوض فروخت کیے جاتے ہیں ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار پارٹی ٹکٹ لینے نہ آئے تو خود ان کے حوالے کرنے جائیں گے: ایاز صادق
  ریس 3 کے پروڈیوسیر رمیش تورانی نے سیٹلائیٹ رائٹس کی رقم بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بجٹ کی فلمیں جیسے ریس تھری کے سیٹلائیٹ اور ڈیجیٹل رائٹس بہت مہنگے داموں فروخت ہوتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں