ملک کے بانی قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ ہیں، شہباز شریف کی تصویر کیوں لگائی؟

ملک کے بانی قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ ہیں، شہباز شریف کی تصویر کیوں لگائی؟
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کی تصاویر ہٹا کر شہباز شریف کی تصاویر لگانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملک کے بانی قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ ہیں، شہباز شریف کی تصویر کیوں لگائی؟

ہفتہ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ(پی کے ایل آئی) سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے پی کے ایل آئی کے سربراہ سعید اختر پر شدید برہمی کا اظہار کیا، چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ ہسپتال میں شہباز شریف کی تصویر کیوں لگائی؟ ملک کے بانی قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ ہیں، قائد اور اقبال کی جگہ آپ نے انسٹیٹیوٹ میں وزیراعلیٰ کی تصویر لگا رکھی تھی، اب آپ نے وہاں پر تصاویر بدلی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی: پی ٹی آئی کے کارکنان نے انصاف ہاؤس کے شیشے توڑ دیئے
 چیف جسٹس نے کہا کہ جس نے چوغہ دیا اسکی تصویر لگا دی، احتساب کے لئے تیار ہو جائیں، ہسپتال میں اب تک کیا ہوا، اس کا فرانزک آڈٹ ہوگا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ آپ اور آپ کی بیگم کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟ اس پر ڈاکٹر سعید اختر نے کہا کہ میری 12 لاکھ اور میری بیوی کی 8 لاکھ تنخواہ ہے، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب سنا ہے آپ ٹی وی پر پیسے دے کر پروگرام کراتے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میں آپکو دو دستاویزات دے رہا ہوں کل انکا جواب لے آئیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار پارٹی ٹکٹ لینے نہ آئے تو خود ان کے حوالے کرنے جائیں گے: ایاز صادق
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں