ریحام خان نے معروف اداکار حمزہ علی عباسی پر دھمکیاں دینے کا الزام لگا دیا

 ریحام خان نے معروف اداکار حمزہ علی عباسی پر دھمکیاں دینے کا الزام لگا دیا
کیپشن: image by facebook

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے معروف اداکار حمزہ علی عباسی پر دھمکیاں دینے کا الزام لگایا ہے۔

d3ac8173b8010d9bfe1f5f1111212a69

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عام انتخابات سے قبل اپنی کتاب لانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر انہیں پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ معروف اداکار حمزہ علی عباسی بھی پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ریحام خان کو خوب برا بھلا کہا۔

198ef668ddf7166daff1663f0b15c769

 ریحام علی خان نے جواباً کہا کہ حمزہ علی عباسی نے کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی اس کا مسودہ کیسے پڑھ لیا، یقینا انہوں نے یا تو کوئی فراڈ کیا یا پھر چوری کی , ریحام خان نے حمزہ علی عباسی پر دھمکیاں دینے کا الزام بھی لگایا۔

26048d550ff3f4ae1d0d727dd64468cb

 انہوں نے کہا کہ حمزہ عباسی مجھے اگست 2017 سے دھمکی آمیز ای میلز کررہا ہے اور بدمعاش لوگ مجھے خاموش کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ریحام خان نے حمزہ علی عباسی کی ایک ای میل کا اسکرین شاٹ بھی ٹوئٹ کیا جس میں وہ مبینہ طور پر ریحام خان کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی اقدام سے باز رہنے کے لیے متنبہ کررہے ہیں۔