اظہر محمود نے وہاب ریاض کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی

اظہر محمود نے وہاب ریاض کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی
کیپشن: فوٹو بشکریہ یاہو

ہیڈنگلے: پاکستانی بالنگ کوچ اظہر محمود نے فاسٹ بالر وہاب ریاض کو انگلینڈ ٹور کیلئے ڈراپ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سیزن کے ابتدائی حصے میں ماحول فاسٹ بالرز کیلئے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوتا، میڈیم پیسرز کامیاب رہتے ہیں لہذا سلیکٹرز نے انہیں نظر انداز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی بالنگ کوچ اظہر محمود نے فاسٹ بالر وہاب ریاض کو انگلینڈ ٹور کیلئے ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کہ سیزن کے ابتدائی حصے میں ماحول فاسٹ بالرز کیلئے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوتا ، سیمرز یا میڈیم پیسرز کامیاب رہتے ہیں لہذا سلیکٹرز نے انہیں نظر انداز کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی: پی ٹی آئی کے کارکنان نے انصاف ہاؤس کے شیشے توڑ دیئے
 اظہر محمود نے کہا کہ وہاب ریاض مستقبل کی پلاننگ میں شامل ہیں تاہم اس بات کو بھی نظرانداز نہ کیا جائے کہ بعض اوقات کسی کھلاڑی کو اس وجہ سے بھی ڈراپ کرنا پڑتا ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ واپس آئے کیونکہ کھیل میں کاہلی اور بیزاری کا عنصر بھی شامل ہو جاتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ملک کے بانی قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ ہیں، شہباز شریف کی تصویر کیوں لگائی؟
 ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈربی شائر کی جانب سے کھیل کر وہاب ریاض کی بالنگ میں نکھار پیدا ہو گا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں