2018کا الیکشن کرپٹ سیاستدانوں کے لیے یوم احتساب ثابت ہوگا: سینیٹر سراج الحق

2018کا الیکشن کرپٹ سیاستدانوں کے لیے یوم احتساب ثابت ہوگا: سینیٹر سراج الحق
کیپشن: image by facebook

لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ 70سال سے ملک پر امریکی ایجنٹ مسلط ہیں ، ایک روز کیلئے بھی حکومت ملی تو اسلامی نظام نافذ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کا الیکشن کرپٹ سیاستدانوں کے لیے یوم احتساب ہوگا ، انتخابات کا التوا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ کرپٹ عناصر کا احتساب متحدہ مجلس عمل ہی کرے گی اگر ایک دن کے لیے بھی حکومت ملی تو اسلامی نظام کا نفاذ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ محمد بن قاسم سندھ میں اسلام کا پیغام لے کر آئے اور راجہ داہر کوشکست دی ، ہمارے ملک اور عدالتوں میں قرآن کا نظام نافذ کیوں نہیں ہے۔

اگر ملک ملک میں قرآن کا نظام نافذ ہوتا تو پاکستان بنگلہ دیش نہ بنتا ، بدامنی اور بے روزگاری نہ ہوتی ، قرآن کا نظام ہوتا تو غریبوں کے بچے فٹ پاتھ پر نہ ہوتے ، ہمارا پیغام یہی ہے کہ آئیں ہمارے ساتھ مل کر عزم کریں۔ پاکستان کو اسلامی اور خوشحال پاکستان بنانے کی جدوجہد کرتے رہیں گے ۔