عوامی نمائندے کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لوں گا: خواجہ آصف

عوامی نمائندے کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لوں گا: خواجہ آصف

فوٹو بشکریہ فیس بک

سیالکوٹ: سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حق میں فیصلہ آنے پر ملک بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے، یہ سب عوامی محبت اور وابستگی کا نتیجہ ہے۔

خواجہ آصف نے مقامی ہوٹل میں شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہلی کے بعد اپنے شہر آنے پر شاندار استقبال پر شکرگزار ہوں۔ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پارٹی ٹکٹ اپلائی کردی ہے، عوامی نمائندے کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لوں گا۔ اہلیان شہر اقبال 28 سال سے مجھ پر اعتماد کر رہے ہیں جس سے میں اپنے آپ کو تہی دامن پاتا ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رینجرز کی چوکی پر حملہ، 2 اہلکار زخمی: ترجمان رینجرز
 انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف روانہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں اور پراسیس کا حصہ بن رہے ہیں جو قانون کا تقاضہ ہے، دعا ہے کہ میاں نواز شریف بھی خوش اسلوبی اور اللہ کی مہربانیوں سے اس سارے پرسیس سے کامیاب ہوکر گزر جائیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی: پی ٹی آئی کے کارکنان نے انصاف ہاؤس کے شیشے توڑ دیئے
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں