ریحام خان ، مریم نواز کی ملاقات کے واضح ثبوت مل گئے:فواد چودھری

ریحام خان ، مریم نواز کی ملاقات کے واضح ثبوت مل گئے:فواد چودھری
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے دعوٰی کیا ہے کہ ریحام خان اور مریم نواز کی خفیہ ملاقات کا اہتمام احسن اقبال نے کروایا جس کے واضح ثبوت مل گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ریحام خان کی کتاب سے صاف ظاہر ہے یہ تحریک انصاف کی ساکھ کو متاثر کرنے کے لیے انتخابات کے عین وقت سامنے لائی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شریف خاندان نے نصرت بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے خلاف بھی اسی طرح کا کام کیا اور اب وہ عمران خان کے خلاف استعمال ہو رہی ہیں۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ریحان خان نے کتاب میں جھوٹی کہانیاں تحریر کی ہوں گی جس پر انہیں قانونی نوٹس ارسال کر دیا ہے، حسین حقانی سے بھی ان کی ملاقات سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے۔

فواد چوہدری نے دعوٰی کیا کہ ناقابل تردید اور دستاویزی شواہد نے ساری سازش کاپول کھول دیا جو ای میلز اب سامنے آ رہی ہیں وہ دھرنے کے وقت کی ہیں۔

ریحام خان کی کتاب عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ، ایسی تصنیف سے عمران کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف سارے ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔