شکار پور، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایس ایچ او اور اے ایس آئی شہید

شکار پور، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایس ایچ او اور اے ایس آئی شہید
کیپشن: مقابلے کے دوران ایس ایچ او اور اے ایس آئی شہید اور 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

شکار پور: شکار پور کے کچے کے علاقے شاہ بیلو میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران ایس ایچ او اور اے ایس آئی شہید اور 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق شاہ بیلو کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد اضافی نفری کو طلب کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے میں لکھی غلام شاہ تھانے کے ایس ایچ او غلام مرتضیٰ میرانی اور اے ایس آئی ذوالفقار پنہور شہید ہو گئے جب کہ 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں میں اے ایس آئی جہانزیب، اہلکار صدام دایو اور رسول بخش لوہر شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے شاہ بیلو کا محاصرہ کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا ہے۔