عمران خان حکومت ناکام,غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا, شہباز شریف

عمران خان حکومت ناکام,غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا, شہباز شریف
کیپشن: image Source: PMLN Twitter Account

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ناکام ہو چکی  ہے، حکومت نے غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن عمران خان کی حکومت اس میں مسلسل اضافہ کیے جارہی ہے، ان کا کہنا تھا حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں ، تجربے اور اہلیت کے بغیر بدترین حکومت چلانے کی کوئی مثال نہیں ملتی۔


یادرہے شہباز شریف علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں ، ان کے وکلاءنے عدالت کو بتایا ہے کہ وہ 11 جون کو وطن واپس آجائیں گے۔