بنگلا دیش نے جنوبی افریقا کو331 رنز کا ہدف دےدیا

 بنگلا دیش نے جنوبی افریقا کو331 رنز کا ہدف دےدیا
کیپشن: Image Source: ICC Twitter Account

اوول:ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں بنگلا دیش نے جنوبی افریقا کو331 رنز کا ہدف دےدیا،مشفق الرحیم  78 رنز کر نمایاں رہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ، انگلینڈمیں جاری ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں بنگلا دیش نے مقررہ 50اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 330رنز بنائے، بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے ٹیم کو 60 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، تمیم اقبال 16 رنز ہی بناسکے اور سومیا سرکار 42 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

شکیب الحسن اور مشفق الرحیم کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 142 رنز کی شراکت قائم ہوئی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے نصف سچریاں مکمل کیں، شکیب 75 رنز بنانے کے بعد عمران طاہر کا شکار بنے جب کہ محمد متھن بھی 21 رنز پر عمران طاہر کی وکٹ بنے۔مشفق الرحیم کی ہمت 78 رنز پر جواب دے گئی، وہ اینڈلے پھلوایاکو کا شکار بنے۔

 

جنوبی افریقا کی جانب سے اینڈلے پھلوایاکو اور عمران طاہر نے 2،2 اور کرس مورس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یادرہے کہ جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔