وزیر اعظم معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی فلاح کا ویژن لے کر آئے ، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی فلاح کا ویژن لے کر آئے ، فردوس عاشق اعوان
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

سیالکوٹ: فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کادل ہمیشہ غریب کے ساتھ دھڑکتاہے ،وہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی فلاح کا ویژن لے کر آئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ، معاون خصوصی برائے اطلاعا ت فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دل غریب کے ساتھ دھڑکتا ہے ،وہ معاشرے  کے پسے ہوئے طبقات کی فلاح کا ویژن لے کر آئے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ موجود حکومت پہلی بار معاشرتی مساوات کا رجحان لیکر آئی ہے، معاضی میں جن علاقوں کو نظرانداز کیا گیا ، حکومت ان علاقوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔


انہوں نے مذید کہا کہ دو افراد نے ساہیوال میں بچوں کی اموات پر سیاست کی ، بچے ساہیوال کے ہوں یا تھر کے بچوں پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ سابق حکمران پنجاب کے ہسپتالوں میں سہولیات نہیں دے سکے۔